ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 14.41 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 94.86 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی 16.69 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 96.26 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔