ایران جنگ ہماری جنگ نہیں تھی، برطانوی وزیراعظم

Keir Starmer Keir Starmer

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق جنگ برطانیہ کی جنگ نہیں تھی، ان کی اولین ترجیح اپنے ملک کا تحفظ تھا۔ سعودی عرب پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ہو چکی ہے، تاہم اسے مستقل اور دیرپا بنانے کے لیے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ ان کے مطابق عالمی برادری جس امن کی خواہاں ہے، اس کے حصول کے لیے مزید سفارتی کوششیں درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا مقصد خطے میں استحکام کو یقینی بنانا ہے اور اسی سلسلے میں مختلف ممالک کو ساتھ ملا کر کام کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کا کھلا رہنا انتہائی اہم ہے، جس کے لیے متعدد ممالک کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کے ذریعے امن کے قیام کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔