کیف کو بھی روسی فتح کا اندازہ ہو چکا ہے، صدر پوتن

Putin Putin

ماسکو (صداۓ روس)

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے ساتھ جاری تنازع میں روس کی فتح اب سب کے لیے واضح ہو چکی ہے، حتیٰ کہ کیف کی قیادت بھی اس حقیقت کو تسلیم کرنے لگی ہے اور اب اس بات پر غور کر رہی ہے کہ اس صورتحال کو باضابطہ طور پر کیسے تسلیم کیا جائے۔ میونسپل نمائندوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ یوکرین پہلے ہی اس بات پر سوچ بچار کر رہا ہے کہ روس کی متوقع فتح کو کس طرح “فارملائز” کیا جائے۔ اس موقع پر اجلاس کے ایک شریک نے خصوصی فوجی آپریشن میں مصروف روسی اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روس کی فتح یقینی ہے اور اب اس پر کسی کو شک نہیں، حتیٰ کہ مخالف فریق کو بھی نہیں۔ اس پر صدر پوتن نے اس مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی قیادت اب صرف اس بات پر غور کر رہی ہے کہ اس صورتحال کو باضابطہ شکل کیسے دی جائے۔