روس یوکرین میں اپنے اہداف امن معاہدے کے ذریعے حاصل کرنا چاہتا ہے،کریملن

Dmitry Peskov Dmitry Peskov

ماسکو (صداۓ روس)

روسی صدراتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں اپنے اہداف کو امن معاہدے کے ذریعے حاصل کرنے کو ترجیح دیتا ہے، تاہم اگر کیئف اس کے لیے تیار نہ ہوا تو ماسکو خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھ کر اپنے مقاصد حاصل کرے گا۔ ٹی وی رپورٹر پاول زاروبن سے گفتگو کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا ہم اپنے اہداف کو ایک معاہدے، امن معاہدے کے ذریعے حاصل کرنا پسند کریں گے۔ تاہم اگر کیئف رژیم اس کے لیے تیار نہ ہوا تو ہم اسے قائل کرنے کی کوشش کریں گے اور خصوصی فوجی آپریشن کو جاری رکھتے ہوئے اسے مکمل کریں گے۔”
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ بات کی کہ یوکرین پر ڈیل قریب ہے۔ ٹرمپ نے 29 اپریل کو ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا تھا کہ یوکرین تنازع حل کرنے کے لیے ایک معاہدہ قریب ہے۔ کریملن ایڈوائزر یوری اوشاکوف کے مطابق امریکی صدر نے “دشمنیوں کے جلد خاتمے کی اہمیت” پر زور دیا اور ان کوششوں میں سہولت فراہم کرنے کی اپنی تیاری کا اظہار کیا۔