یوکرین امن کوششیں تعطل کا شکار، امریکا نے ثالثی ترک نہیں کی، مارکو روبیو

Marco Rubio Marco Rubio

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع کے پرامن حل کے لیے جاری کوششیں اس وقت تعطل کا شکار ہیں، تاہم United States نے اب تک ثالثی کا کردار ترک نہیں کیا۔ ویٹیکن اور Italy کے دوروں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ “بدقسمتی سے اس وقت یہ کوششیں جمود کا شکار ہو گئی ہیں، لیکن اگر حالات تبدیل ہوتے ہیں تو ہم ہمیشہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ امریکا نے یوکرین بحران میں ثالث کے طور پر کردار ادا کرنے کی کوشش کی، تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر اب تک کوئی مثبت اور نتیجہ خیز پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق واشنگٹن اب بھی تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن امریکا اپنا وقت، توانائی اور کوششیں ایسے عمل پر ضائع نہیں کرنا چاہتا جو آگے نہ بڑھ رہا ہو۔ مارکو روبیو کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب Russia اور Ukraine کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں میں سست روی دیکھی جا رہی ہے۔