عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھوگئیں

Pakistani Vegetable Sabzi Pakistani Vegetable Sabzi

اسلام آباد (صداۓ روس)

عیدالاضحیٰ کے آنے کے ساتھ ہی لاہور کی مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس سے شہریوں کو شدید مایوسی کا سامنا ہے۔ شہریوں کے مطابق سبز مرچ کی قیمت 100 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جبکہ دیسی لیموں کی قیمت 400 روپے سے بڑھ کر 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح ٹماٹر کی قیمت بھی 300 روپے سے بڑھ کر 350 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

Pakistani Sabzi

بازاروں میں خریداری کرنے والوں کا کہنا ہے کہ عید کی خریداری کے دوران سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے سے ان کے بجٹ پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ تاجروں کا دعویٰ ہے کہ طلب میں اضافے اور سپلائی میں کمی کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹوں میں مصنوعی مہنگائی روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ عید سے پہلے عوام کو ریلیف مل سکے۔

Pakistani Sabzi