ایران جنگ کے باعث چین میں پیٹرول کی طلب میں 5.5 فیصد کمی

Petrol, station Petrol, station

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ایران جنگ اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں چین میں پیٹرول کی طلب میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے چین میں پیٹرول کی کھپت میں 5.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین دنیا کا سب سے بڑا پیٹرول درآمد کرنے والا ملک ہے۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں چین میں یومیہ 5.4 ملین بیرل پیٹرول استعمال کیا گیا، جو بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا کے مجموعی استعمال سے بھی زیادہ ہے۔ تاہم حالیہ کمی کے بعد یہ اعدادوشمار متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب چینی حکومت پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے اور الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دے رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے طویل ہونے کی صورت میں چین سمیت عالمی سطح پر توانائی کی طلب مزید متاثر ہو سکتی ہے۔