چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی

Eid ul-Adha Eid ul-Adha

اسلام آباد (صداۓ روس)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ کل یکم ذی الحجہ ہوگا اور عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 بروز بدھ کو منائی جائے گی۔ ذی الحجہ کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین بھی شریک تھے۔ اسلام آباد میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی ضمیر احمد ساجد نے کی، جہاں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ لاہور میں زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل اوقاف حافظ انیس الرحمٰن نے کی۔