چین روس سے تیل کی طویل مدتی سپلائی چاہتا ہے ، روسی نائب وزیراعظم نواک

Aleksandr Novak Aleksandr Novak

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نواک نے کہا ہے کہ چین روس سے تیل کی طویل مدتی سپلائی اور اس کی مقدار میں اضافے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ چین کے دورے پر روسی وفد کے ساتھ موجود نواک نے ویستی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “حالیہ عالمی مارکیٹ کی صورتحال اور چیلنجز کے پیش نظر ہمارے دوست ممالک جیسے چین طویل مدتی اور بڑھتی ہوئی تیل کی سپلائی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہم اسے فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔” انہوں نے بتایا کہ روس اور چین کے درمیان نئے توانائی کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن 19 اور 20 مئی کو چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔