ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں ایران کی طرف سے شپنگ فیس لگانے کی قطعی مخالفت کرتا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، “ہم چاہتے ہیں کہ یہ راستہ آزاد رہے۔ ہم ٹولز نہیں چاہتے۔ یہ ایک بین الاقوامی پانی کا راستہ ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “ابھی تک کوئی جہاز ہماری منظوری کے بغیر نہیں گزر سکا اور ہماری نیوی نے شاندار کام کیا ہے۔” ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ اس وجہ سے تہران روزانہ بڑی رقم کا نقصان اٹھا رہا ہے۔ ان کے مطابق “ایران روزانہ 50 کروڑ ڈالر کا نقصان برداشت کر رہا ہے۔”