بنگلہ دیش کا پاکستان سے جے ایف-17 تھنڈر طیارہ حاصل کرنے کا امکان

JF-17 Thunder JF-17 Thunder

اسلام آباد (صداۓ روس)

بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان سے پاک-چین مشترکہ پروڈکٹ جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے حاصل کرنے کے ممکنہ معاہدے نے بھارت میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش پرانے جنگی طیاروں کی جگہ جدید طیاروں کا بیڑا لانا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان سے جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری کی خریداری پر سنجیدہ غور کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو جے ایف-17 تھنڈر کا مکمل فعال فلائٹ سمیولیٹر منتقل کر دیا ہے، جسے ماہرین بنگلہ دیش کی جانب سے جدید لڑاکا طیارے شامل کرنے کی تیاری کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈھاکا اور نئی دہلی کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر یہ پیش رفت بھارت کے حساس شمال مشرقی علاقوں میں سکیورٹی خدشات کو مزید بڑھا سکتی ہے۔