ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے نئے تیار کردہ روسی ساختہ طیاروں کا معائنہ کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روس نے پابندیوں والے طیاروں کے اجزاء کی جگہ مقامی متبادل استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ اقدام پابندیوں کے باوجود ہوا بازی کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب روس کی پیش رفت کو نمایاں کرتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے خیال کیا جا رہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود مقامی متبادل تیار ہے جس وجہ سے اب روسی ہوا بازی کی صنعت میں خودمختاری کی جانب پیش رفت دیکھی جا رہی ہے.

