ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت نے جون میں روس سے تیل کی درآمدات میں ریکارڈ سطح پر اضافہ کیا ہے اگرچہ مہینے کے وسط میں امریکی پابندیوں کی چھوٹ ختم ہو گئی تھی۔ لوکل ریفائنریز نے جون میں روس سے تقریباً 2.70 ملین بیرل روزانہ (bpd) تیل درآمد کیا۔ یہ پچھلے ماہ کے 2.13 ملین bpd سے نمایاں اضافہ ہے۔ ڈیٹا کے مطابق روس سے تیل کی درآمدات بھارت کی مجموعی درآمدات کا آدھے سے زیادہ حصہ بن گئیں جو مئی میں 36.5 فیصد تھیں۔ امریکی چھوٹ 17 جون کو ختم ہوئی تھی۔ بھارت دنیا کا تیسرا بڑا توانائی درآمد کنندہ ملک ہے۔