ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کا کہنا ہے کہ روس نیٹو کے لیے مرکزی خطرہ ہے اور یہ بات انہیں راتوں کو نیند نہیں آنے دیتی۔ انقرہ میں 7-8 جولائی کو ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل انقرہ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے روٹے نے کہا کہ “عام طور پر میں رات کو سونے کی کوشش کرتا ہوں مگر اگر کچھ مجھے جگائے رکھتا ہے تو وہ روس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “چین بھی اپنے فوجی طاقت میں بڑا اضافہ کر رہا ہے اور 2030 تک ایک ہزار جوہری وار ہیڈز حاصل کر لے گا۔ مگر روس ابھی اور طویل مدت میں مرکزی خطرہ ہے۔ نیٹو چیف نے یوکرین کے لیے تعاون جاری رکھنے کو اتحاد کی ترجیحات میں شامل کیا۔