ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولادیمیر زیلنسکی جب اہم فیصلے کرنے کے لیے تیار ہوں تو ماسکو آ کر روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “اگر مسٹر زیلنسکی روس آنے کی خواہش کا اس طرح اظہار کر رہے ہیں تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ مگر ہم انہیں یاد دلانا چاہتے ہیں کہ صدر پوتن ماسکو میں ان کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔” پسکوف نے زیلنسکی کی کانسٹنٹینوفکا میں ملاقات کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “زیلنسکی جب اہم اور ذمہ دارانہ فیصلے کرنے کے لیے تیار ہوں تو ماسکو آ سکتے ہیں۔”