لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں رہبر خامنہ ای کو سپرد خاک کر دیا گیا

Iran Iran

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ایران کے شہید رہبر کو مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں کہا گیا ہے کہ خادم رضا آغوش رضا میں چلے گئے۔ قبل ازیں ایران کے شہید رہبرِ معظّم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ مشہد میں ادا کی گئی، جسے شہید کے بڑے بیٹے آیت اللہ سید مصطفیٰ حسینی خامنہ ای نے پڑھائی۔ سپریم لیڈر کو آخری الوداع کہنے کے لیے مشہد کی سڑکوں پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا جہاں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔ جلوس جنازہ میں شریک افراد نے خون کا انتقام لینے کے نعرے لگائے۔ رہبر کی میت عراق سے ایران لائی گئی۔ ایرانی فضائیہ کے طیاروں نے جسدِ خاکی لانے والے طیارے کو حصار میں لے کر مشہد ایئر پورٹ پہنچایا۔ بدھ کو میت کربلا میں حضرت امام حسین اور حضرت عباس اور نجف میں حضرت علی کے روضوں پر لے جائی گئی، جہاں عراق میں ایک کروڑ سے زائد سوگواروں نے شرکت کی۔