مغرب روس کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کا خواہاں، روسی مندوب

Anna Yevstigneyeva Anna Yevstigneyeva

ماسکو (صداۓ روس)

اقوام متحدہ میں روس کی قائم مقام مستقل مندوب انا یوسٹیگنیوا نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرینیوں کے ہاتھوں روس کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ دونوں ممالک میں کتنے لوگ مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ہمارے یورپی ہم منصب جتنا چاہیں امن، انسانیت اور شہریوں کے تحفظ کی بات کر سکتے ہیں، لیکن یہ منافقت آمیز بیان بازی اب حقیقت کو چھپانے سے قاصر ہے – وہ یوکرین کے گرد تنازعہ میں براہ راست شریک ہیں۔ پیسہ، ہتھیار، گولہ بارود، انٹیلیجنس ڈیٹا، اہداف کی نشاندہی، فوجی تربیت اور لاجسٹک معاونت، اور سب سے اہم بات، امن مذاکرات کے کسی بھی موقع کو ناکام بنانا، یہ سب طویل عرصے سے ایک متحدہ حکمت عملی کا حصہ بن چکے ہیں جس کا مقصد یوکرینیوں کے ہاتھوں روس کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا ہے۔” یوسٹیگنیوا نے مزید کہا کہ “معصوم شہریوں کی اموات، خواتین، بچوں اور بوڑھوں کا قتل انہیں نہیں روکے گا۔ کیا آپ جانتے ہیں کیوں؟ کیونکہ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ روس اور یوکرین دونوں میں کتنے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔