ماسکو (صداۓ روس)
روس ملائیشیا کے ساتھ براہ راست فضائی سروس شروع کرنے پر بات چیت کر رہا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ دمتری یادروف نے ٹاس کو انٹرویو میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملائیشیا کے ساتھ فضائی سروس شروع کرنے پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ اکتوبر میں ریڈ ونگز ایئر لائن نے ٹاس کو بتایا تھا کہ وہ 2027 کے موسم گرما میں ماسکو سے ملائیشیا کے جزیرے لنگکاوی کے لیے چارٹر پروازوں پر غور کر رہی ہے۔ بتایا گیا تھا کہ پروازیں ٹور آپریٹرز کے ساتھ شراکت میں اور ملائیشیا کی وزارت سیاحت، فنون و ثقافت کی حمایت سے چلائی جائیں گی۔ ایئر لائن نے مزید کہا کہ اس کے پاس اس روٹ پر پروازیں چلانے کی اجازت ہے۔ مئی میں روسی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا تھا کہ سیاحوں کے بہاؤ کی کمی کی وجہ سے روس اور ملائیشیا کے درمیان چارٹر پروگرام کا آغاز ملتوی کر دیا گیا ہے۔





