آذربائیجان ٹی وی میزبان جمیلہ چیبوتاریوا بین الاقوامی اعزاز «دوستیِ اقوام» سے سرفراز

ماسکو (صدائے روس)

آذربائیجان یونین آف جرنلسٹس کی رکن، نامہ نگار اور ٹی وی میزبان جمیلہ چیبوتاریوا کو آذربائیجان اور قازقستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں باوقار بین الاقوامی اعزاز، اعزازی تمغہ «دوستیِ اقوام» سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز قازقستان کی وزارتِ ثقافت و اطلاعات کے تعاون سے قائم اور یونیسکو کے زیرِ اہتمام کام کرنے والے مرکز برائے تقاربِ ثقافت کی نائب ڈائریکٹر محترمہ سلطنت آشیمووا نے پیش کیا۔

یاد رہے کہ مرکز برائے تقاربِ ثقافت کی سربراہی ترک دنیا کے ممتاز شاعر اور معروف سماجی رہنما اولژاس سلیمانوف کر رہے ہیں۔

Voicepress کی ادارتی ٹیم جمیلہ چیبوتاریوا کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہنے اور ان کی سرگرمیوں کو اعلیٰ سطح پر تسلیم کرنے پر محترمہ سلطنت آشیمووا کی خصوصی شکر گزار ہے۔

صدائے روس Sada-e-Rus کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی نے بھی جمیلہ چیبوتاریوا کو اس باوقار بین الاقوامی اعزاز سے نوازے جانے پر دلی مبارک باد پیش کی اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔