ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران کے مختلف شہروں میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد اب چہلم پر سوگ اور یادگاری تقریبات منعقد کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تہران، قم اور مشہد سمیت مختلف شہروں میں چہلم کی مناسبت سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن کی نگرانی ایران کے موجودہ سپریم لیڈر اور علی خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کریں گے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا سلسلہ 4 جولائی سے ایران کے مختلف شہروں میں شروع ہوا تھا، جبکہ ایران اور عراق کے 5 شہروں تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں بھی سوگ کی تقریبات منعقد کی گئی تھیں۔ آیت اللہ خامنہ ای کو مشہد میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں ایران اور دنیا بھر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی، جبکہ سعودی عرب، پاکستان، روس، چین اور ترکی سمیت متعدد ممالک کے اعلیٰ سطح وفود بھی شریک ہوئے۔ آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے پہلے روز شہید ہوئے تھے، جس کے بعد ان کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای نے ایران کے نئے سپریم لیڈر کا منصب سنبھالا ہے۔