ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
نائجر کے دارالحکومت نیامے میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب رات بھر فائرنگ اور دھماکوں کے بعد حکام نے بتایا ہے کہ یہ کسی شدت پسند حملے کے بجائے فوج کے اندر بغاوت کی کوشش تھی۔ حکام کے مطابق ایک اہم فوجی اڈے پر بعض فوجیوں نے اپنے افسران کے خلاف بغاوت کی، انہیں یرغمال بنایا اور دارالحکومت کے حساس مقامات کی جانب فائرنگ کی۔ نیامے میں کئی گھنٹوں تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں آتی رہیں، خاص طور پر بیس 101 اور دارالحکومت کے پلیٹو انتظامی علاقے میں شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں، جہاں صدارتی محل اور متعدد اہم سرکاری ادارے واقع ہیں۔