ایران پر فتح کے بعد تیل کی قیمتیں گر جائیں گی، ٹرمپ کا دعویٰ

Trump Trump

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فتح کے بعد تیل کی قیمتوں میں بہت تیزی سے کمی آئے گی۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ جنگ میں کامیابی کے بعد پیٹرول کی قیمت 3 ڈالر فی گیلن تک پہنچ جائے گی اور بعد ازاں 2 ڈالر فی گیلن سے بھی کم ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا۔ دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 34 سینٹ یعنی 0.35 فیصد اضافے سے 97.34 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.15 ڈالر یعنی 1.26 فیصد اضافے سے 92.63 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔