اکتوبر میں سہ فریقی یوکرین مذاکرات کے امکان سے انکار نہیں، کریملن

Dmitry Peskov Dmitry Peskov

ماسکو (صداۓ روس)

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس اکتوبر میں یوکرین پر سہ فریقی مذاکرات کے انعقاد کے امکان سے انکار نہیں کرتا۔ جب پیسکوف سے پوچھا گیا کہ کیا یہ مذاکرات اسی مہینے ہو سکتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہاں، ہم اس امکان سے انکار نہیں کرتے۔ ہم قابل دید مستقبل کی بات کر رہے ہیں، اس لیے اکتوبر یقیناً ایک امکان ہے، اسے مسترد نہیں کیا جا سکتا۔