ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ملٹری انڈسٹریل کمیشن کے اجلاس میں کہا ہے کہ ریاستی اسلحہ پروگرام میں فضائی دفاع کو ترجیح دی گئی ہے، کیونکہ بہتر نظام کو ہر قسم کے خلائی و فضائی حملے کو ناکام بنانے کے قابل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ریاستی پروگراموں کا ایک اور اہم مقصد فضائی دفاعی نظام کی بہتری ہوگا، اور اسے کسی بھی قسم کے خلائی و فضائی حملے کے ذرائع کو تباہ کرنے کو یقینی بنانا ہوگا۔