نواب شاہ: مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اترگئی

Pakistan Railways Pakistan Railways

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

نواب شاہ شوگر مل کے قریب مال بردار ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق بوگی کے پٹری سے اترنے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔ مرمتی کام کے لیے ریلوے عملہ موقع پر پہنچ چکا ہے جبکہ بوگی کو ٹریک سے ہٹانے کے لیے مشینری بھی طلب کر لی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بوگی کو محفوظ طریقے سے ہٹا کر ٹریک کی مرمت کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ریلوے سے متعلق حادثات اب تقریباً روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ حکومت کی عدم دلچسپی اور غلط پالیسیوں کے باعث ریلوے جیسا اہم ادارہ مسلسل خسارے کا شکار ہے۔