ہومانٹرنیشنلامریکی دانشور نوم چومسکی کی بھارت پرشدید تنقید

امریکی دانشور نوم چومسکی کی بھارت پرشدید تنقید

امریکی دانشور نوم چومسکی کی بھارت پرشدید تنقید

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی دانشور نوم چومسکی نے بھارت پرشدید تنقید کی ہے. ایک ویڈیو بیان میں نوم چومسکی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اسلامو فوبیا نے انتہائی مہلک شکل اختیار کرلی ہے، جس نے 25 کروڑ مسلمانوں کو ایک مظلوم اقلیت میں تبدیل کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت منظم طریقے سے بھارت کی سیکولر جمہوریت کا خاتمہ کرکے اسے ایک ہندو نسل پرست ریاست میں تبدیل کررہی ہے۔ نوم چومسکی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال کا موازنہ فلسطین سے کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خوف ناک جرائم کی ایک طویل تاریخ ہے۔ ہندو قوم پرست مودی حکومت نے انہیں بڑھاوا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات بہت حد تک مقبوضہ فلسطین سے ملتے جلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہندو نسل پرستی اور اسلامو فوبیا نے انتہائی مہلک شکل اختیار کرلی ہے. بھارت اپنا سیکولرچہرے کو بری طرح سے مسخ کرتا جارہا ہے. معروف امریکی دانشور نوم چومسکی نے مودی حکومت کی مسلمان مخالف پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل