ہومپاکستانآرمی چیف کی ایرانی وزیرداخلہ سے ملاقات

آرمی چیف کی ایرانی وزیرداخلہ سے ملاقات

آرمی چیف کی ایرانی وزیرداخلہ سے ملاقات

اسلام آباد(صداۓ روس)
پاکستانی آرمی چیف کی ایرانی وزیرداخلہ سے ملاقات ہوئی ہے. ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی اور پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک سے جڑے مختلف موضوعات منجملہ سکیورٹی اور سرحدی مسائل پر گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی اپنی پہلی باضابطہ ملاقات میں پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات سفیرِ ایران سید محمد علی حسینی، سرحدی فورس کے کمانڈر جنرل احمد علی گودرزی اور پاکستان میں تعینات ایران کے فوجی اتاشی کرنل مصطفیٰ قنبرپور بھی موجود تھے۔

اس ملاقات میں ایران و پاکستان سے جڑے مسائل کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا جس میں سکیورٹی و سرحدی مسائل کے علاوہ افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی کا یہ پہلا دورۂ پاکستان ہے۔ اس کے علاوہ ایرانی وفد کی پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید اور اسکے بعد وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات اور گفتگو ہوئی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل