ہومتازہ ترینانگین آلتان کو موصول ویلنٹائن ڈے پر اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

انگین آلتان کو موصول ویلنٹائن ڈے پر اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

انگین آلتان کو موصول ویلنٹائن ڈے پر اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)
ویلنٹائن ڈے پر انگین آلتان کو ان کی اہلیہ کی جانب سے محبت بھرا پیغام موصول ہوا ہے. دُنیا بھر میں مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی تاریخی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان دوزیتان کے لیے ویلنٹائن ڈے پر اُن کی اہلیہ نے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔ نیسلیشے الکوچلر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر، اداکار انگین آلتان کے ساتھ چند کوبصورت سیلفیاں شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ترک زبان میں لکھا ہے کہ’ وہ انتہائی فطری اور جذباتی انداز کے ساتھ اپنے پیارے شوہر کا اُنہیں زندگی میں ایک خاندان اور سچی محبت دینے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہیں گی‘ دوسری جانب انگین آلتان نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی اور اُنہیں ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی ہے۔ خیال رہے کہ آج دنیا بھر میں محبت کا عالمی دن ’ویلنٹائن ڈے‘ منایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں تمام لوگ اپنے پیاروں سے اپنے اپنے انداز سے محبت بھرےجذبات کا اظہار کررہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل