پاکستانی انجینئر صالح آصف فوربز کی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل

Sualeh Asif Sualeh Asif

اسلام آباد (صداۓ روس)

کراچی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان کاروباری شخصیت صالح آصف عالمی ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے ابھر کر سامنے آئے ہیں، جن کی کمپنی نے ایلون مسک کی کمپنی SpaceX کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کیا ہے۔ سُوالہ آصف اے آئی اسٹارٹ اپ Anysphere کے شریک بانی اور چیف پروڈکٹ آفیسر ہیں، جو اپنے پروڈکٹ “کرسر” کے ذریعے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔ معاہدے کے تحت اسپیس ایکس کو رواں سال کے آخر تک اس کمپنی کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کا آپشن حاصل ہوگا، جبکہ اگر خریداری نہ ہو سکی تو 10 ارب ڈالر کی متبادل ادائیگی کی شق بھی شامل ہے۔

اس شراکت داری کا بنیادی مقصد جدید مصنوعی ذہانت کے ذریعے کوڈنگ اور علمی کاموں کے لیے بہترین سسٹمز تیار کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت کرسر کے سافٹ ویئر کو اسپیس ایکس کے جدید ٹریننگ سسٹم کے ساتھ یکجا کر کے اے آئی کی صلاحیتوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسپیس ایکس، Elon Musk کی قیادت میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اپنی موجودگی بڑھا رہا ہے، جس میں دیگر اے آئی منصوبوں کے ساتھ تعاون بھی شامل ہے۔ سُوالہ آصف Massachusetts Institute of Technology کے فارغ التحصیل ہیں اور ماضی میں انٹرنیشنل میتھمیٹیکل اولمپیاڈ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔ ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 1.3 ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے، اور وہ پاکستان سے ابھرنے والی نئی ٹیک قیادت کی نمایاں مثال سمجھے جا رہے ہیں۔