پاکستان ریلویز فریٹ آمدنی کا ہدف حاصل نہ کر سکا، خسارہ بڑھنے کا خدشہ

Pakistan Railways Pakistan Railways

لاہور (صداۓ روس)

پاکستان ریلویز فریٹ آمدنی کا مقررہ ہدف حاصل نہ کر سکا، جس کے باعث ادارے کو مالی دباؤ کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے لیے فریٹ آمدنی کا ہدف 28 ارب 49 کروڑ 60 لاکھ روپے مقرر کیا گیا تھا۔ لاہور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان ریلویز کو مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں فریٹ سیکٹر سے 26 ارب 94 کروڑ 90 لاکھ روپے آمدن حاصل ہوئی، جو ہدف سے تقریباً ایک ارب 54 کروڑ روپے کم ہے۔ ریلوے ترجمان کے مطابق فریٹ سیکٹر میں مجموعی طور پر 90 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، تاہم خطے میں جاری جنگی صورتحال کے باعث آمدنی پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مالی سال کے اختتام تک فریٹ سیکٹر سے 38 ارب روپے سے زائد آمدن متوقع ہے، جس سے مجموعی کارکردگی میں بہتری آنے کی امید ہے۔