اسحاق ڈار اور سرگئی لاوروف کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Ishaq Dar Ishaq Dar

اسلام آباد (صداۓ روس)

نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar اور روسی وزیر خارجہ Sergey Lavrov کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران روسی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیراعظم Shehbaz Sharif کے مجوزہ دورہ روس کو ری شیڈول کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، جبکہ باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے اس موقع پر سرگئی لاوروف کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، جسے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔