ہومپاکستانافغانستان سرحد پار سے حملہ، پاک فوج کے 5 جوان شہید

افغانستان سرحد پار سے حملہ، پاک فوج کے 5 جوان شہید

افغانستان سرحد پار سے حملہ، پاک فوج کے 5 جوان شہید

اسلام آباد(صداۓ روس)
افغانستان سرحد پار سے پاکستانی سیکورٹی فورسز پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے ہیں. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک افغان بارڈر پر ضلع کرم میں دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی، جس کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 5 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل