اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اپنی گرل فرینڈ بیکی بوسٹن سے شادی کرلی۔

پیٹ کمنز نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی جس میں آسٹریلوی کپتان کو سیاہ رنگ کا سوٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کی دلہن بیکی نے روایتی طرز کا سفید جوڑا پہنا ہوا ہے۔

آسٹریلوی کپتان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ کیپشن میں لکھا’ Just Married‘۔

خیال رہے کہ کرکٹر کی بیکی سے 2020 میں منگنی ہوئی تھی۔

Share it :