یومِ بنیان مرصوص: بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر آج ملک بھر میں یومِ تشکر

Pakistan army services chief Pakistan army services chief

اسلام آباد (صداۓ روس)

بھارتی جارحیت کے خلاف پاک افواج کے کامیاب آپریشن “بنیان مرصوص” اور معرکۂ حق میں تاریخی کامیابی پر آج ملک بھر میں یومِ تشکر منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پوری قوم اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ یومِ تشکر کا آغاز ملک بھر کی مساجد میں نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی اور پاکستان کی سلامتی، استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔ تقریبات کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ Mazar-e-Quaid اور Mazar-e-Iqbal پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات بھی منعقد ہوں گی۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی جبکہ Pakistan Army کے جنرل ہیڈکوارٹرز اور Pakistan Monument میں بھی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت نے 7 مئی کی رات پاکستان پر حملے کیے، تاہم پاک فوج نے دن کی روشنی میں آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنا دیے اور چند ہی گھنٹوں میں بھارت کو جنگ بندی کی پیشکش پر مجبور کر دیا۔ حکومت اور عسکری قیادت نے اس کامیابی کو قومی اتحاد، عوامی حوصلے اور افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر قرار دیا ہے۔