“میڈ اِن پاکستان” لیبل والی چادر بھارت میں فروخت ہونے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر ہلچل

India India

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے علاقے چنچواڑ سے منسوب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک خاتون دعویٰ کرتی نظر آتی ہیں کہ انہوں نے ایک چادر خریدی جس پر “Made in Pakistan” کا لیبل لگا ہوا تھا۔ ویڈیو میں خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ چادر ایک مندر کے قریب واقع مارکیٹ سے خریدی تھی۔ بعد ازاں جب انہوں نے چادر کا ٹیگ دیکھا تو اس پر پاکستان میں تیار ہونے کا لیبل درج تھا، جس پر انہوں نے حیرت کا اظہار کیا۔ یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس حوالے سے متعدد تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ مذکورہ پروڈکٹ کس ذریعے سے مارکیٹ تک پہنچی۔

تاہم اس وقت تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی چادر واقعی پاکستان میں تیار کی گئی تھی یا نہیں، اور نہ ہی حکام نے تحقیقات مکمل ہونے سے قبل اس دعوے کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔