نیٹو کی مشرقی توسیع نے روس کی جائز تشویش کو جنم دیا، بائیڈن کا اعتراف

Joe Biden Joe Biden

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

روسی خبر رساں ایجنسی تاس کی رپورٹ کے مطابق امریکی سابق صدر جو بائیڈن نے اپنی نئی یادداشت “پرومس می، امریکہ” میں تسلیم کیا ہے کہ نیٹو کی مشرقی توسیع لازمی طور پر روس کی تشویش کا باعث بنی۔

بائیڈن نے کتاب میں لکھا 2004 میں نیٹو کی نمایاں مشرقی توسیع نے اتحاد کو روس کی سرحدوں تک پہنچا دیا، جس میں لتھوانیا، لٹویا اور ایسٹونیا سمیت تین بالٹک ریاستیں شامل تھیں جو پہلے سوویت یونین کا حصہ تھیں۔ اس سے کریملن میں خطرے کی گھنٹی بجنا یقینی تھا۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس دور میں عراق جنگ کی وجہ سے “امریکہ دنیا میں زیادہ دوست نہیں بنا رہا تھا”۔

بائیڈن نے اعتراف کیا کہ امریکہ اور روس کے تعلقات میں متوقع بہتری کبھی نہیں آئی۔ اس کی بہت سی وجوہات تھیں۔” انہوں نے ذکر کیا کہ روس کو جی 8 سے نکالنے کے بعد روسی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت مزید مشکل ہو گئی۔

تاس کے مطابق بائیڈن نے اپنی یادداشت میں یہ بھی یاد کیا کہ اکیسویں صدی کے اوائل میں ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان قربت کے امکانات موجود تھے، اور روسی صدر ولادیمیر پوتن 11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کو ٹیلی فون کرنے والے پہلے عالمی رہنما تھے.