ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس، چین اور امریکا کے سربراہان اپنی مجوزہ سہ فریقی ملاقات میں دنیا کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، بلکہ اس ملاقات کے ذریعے عالمی مسائل کے حل کے لیے مکالمے کی اہمیت اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔
ٹیلی ویژن پروگرام ویستی سے گفتگو کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ کوئی بھی عالمی رہنما دنیا کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا منصوبہ نہیں رکھتا۔ ان کے مطابق تین بڑی عالمی طاقتوں کے سربراہان دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ انتہائی سنگین مسائل بھی بات چیت اور مکالمے کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔
اس سے ایک روز قبل بھی پیسکوف نے کہا تھا کہ یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ روس، امریکا اور چین کے رہنما دنیا کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے سہ فریقی ملاقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کم از کم روس اور چین عالمی نظام کے اپنے تصور میں کثیر قطبی دنیا کے اصول کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں اور اس امکان کو مسترد کرتے ہیں کہ کوئی ایک ملک دوسرے ممالک کی قسمت کا فیصلہ کرے یا پہلے سے طے کرے۔