ہومانٹرنیشنلملکہ برطانیہ کی موت پر ارجنٹائن میں جشن

ملکہ برطانیہ کی موت پر ارجنٹائن میں جشن

ملکہ برطانیہ کی موت پر ارجنٹائن میں جشن

سنتیاگو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ملکہ برطانیہ کی موت پر ارجنٹائن میں جشن منایا گیا. ارجنٹائن کے ایک ٹی وی چینل پر میزبان نے ملکہ برطانیہ کی موت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجائیں اور کہا کہ آخرکار ملعونہ ملکہ مر ہی گئی، بوڑھی آخر کارجہنم میں پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں ارجنٹائن کے ایک ٹی وی چینل پر میزبان نے ملکہ برطانیہ کی موت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجائیں اور کہا کہ آخرکار لعنتی ملکہ مر گئی، بوڑھی آخرکار واصل جہنم ہوئی۔

یاد رہے کہ فاک لینڈ جزائر پر انگلینڈ اور ارجنٹائن میں تاریخی اختلافات رہے ہیں۔ 1982ء میں ارجنٹائن نے اپنے ساحل سے 400 کلومیٹر دور فاک لینڈ پر حملہ کرکے اس جزیرہ پر قبضہ کی کوشش کی تھی۔ یہ جنگ 84 روز جاری رہی جس میں 255 برطانوی اور 649 ارجنٹائنی فوجی مارے گئے۔ 10 ہفتے جاری رہنے والی اس جنگ میں ارجنٹائن کو شکست ہوئی تھی۔ اس سے قبل ارجنٹائن کی نائب صدر کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم اس کوشسش کے دوران پستول جام ہونے کے باعث وہ بال بال بچ گئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر اپنے گھر کے باہر حامیوں کا استقبال کر رہی تھیں کہ ہجوم میں سے ایک شخص نے ان سامنے ان کے چہرے کا نشانہ لیا، گن چلائی لیکن خوشقسمتی سے وہ چل نہ سکی۔ صدر البرٹو فرنانڈیز کا کہنا ہے کہ بندوق میں پانچ گولیاں تھیں، لیکن وہ عین وقت میں جیم ہو گئی اور نائب صدر کی جان بچ گئی۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 35 سالہ برازیلی شہری کے طور پر ہوئی ہے، جسے حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ حملے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل