اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

کراچی: 3 روز کے لیے سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے

کراچی میں 3 روز کے لیے سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق کراچی میں کل بروز جمعہ 19 اگست سے 22 اگست تک سی این جی بند رہےگی۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کا شدید بحران ہے اور بارشوں کے باعث گیس کی لائنیں بھی ٹوٹنے کی اطلاعات ہیں جس سے اولڈ سٹی ایریا کے رہائشی علاقوں میں گیس کی سپلائی شدید متاثر ہے۔

Share it :
Translate »