ٹرمپ کی تصویر والا سکہ جاری: سکے کی تصویر والے پہلے زندہ امریکی صدر

Trump coin Trump coin

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی وزارت خزانہ کے ذیلی ادارے یو ایس منٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے سکے جاری کیے ہیں، جس کے بعد وہ گذشتہ ایک صدی کے دوران امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والے پہلے زندہ صدر بن گئے ہیں۔ امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں جاری ہونے والے اس ایک ڈالر کے سکے پر ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ ‘ہم خدا پر یقین رکھتے ہیں’ کی عبارت درج ہے۔ یہ سکہ 1926 میں کیلون کولج کی تصویر والے سکے کے بعد پہلا امریکی سکہ ہے جس پر کسی زندہ صدر کی تصویر موجود ہے۔ یو ایس منٹ کی جانب سے 25 سکوں کے ایک رول کی قیمت 61 ڈالر جبکہ 100 سکوں کے ایک تھیلے کی قیمت 154.50 ڈالر مقرر کی گئی ہے، تاہم فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی یو ایس منٹ کی ویب سائٹ پر یہ سکے ‘فی الحال دستیاب نہیں’ لکھا آ رہا تھا۔