خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

روس اور مغرب کے اختلافات کی جڑیں نظریاتی نہیں بلکہ جغرافیائی ہیں، صدر پوتن

Putin

روس اور مغرب کے اختلافات کی جڑیں نظریاتی نہیں بلکہ جغرافیائی ہیں، صدر پوتن

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس اور مغرب کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کی اصل وجہ نظریاتی نہیں بلکہ جغرافیائی سیاسی مفادات ہیں۔ اُن کے بقول، ماضی میں یہ سمجھا جاتا تھا کہ سوویت یونین کی کمیونسٹ نظریات ہی روس اور مغرب کے درمیان معمول کے تعلقات کی راہ میں رکاوٹ ہیں، مگر وقت کے ساتھ واضح ہوا کہ اصل معاملہ کچھ اور ہے۔ وی جی ٹی آر کے رپورٹر پاویل زاروبن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر پوتن نے کہا بہت سے لوگ سمجھتے تھے، اور میں بھی یہی سوچتا تھا، کہ ان تضادات کی بنیاد نظریات پر ہے، لیکن سوویت یونین کے خاتمے کے بعد بھی روس کے اسٹریٹیجک مفادات کو نظرانداز کرنے کا رویہ ختم نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ یہ حقیقت کھل کر سامنے آئی کہ اگرچہ نظریات کا کچھ کردار ہو سکتا ہے، لیکن روس اور مغرب کے درمیان اصل اختلافات جغرافیائی سیاسی مفادات سے جنم لیتے ہیں۔

صدر پوتن نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ، فرانس اور دیگر سابق نوآبادیاتی طاقتیں آج بھی اپنے سامراجی زوال کا ذمہ دار روس کو ٹھہراتی ہیں، اور اس رویے میں ایک تاریخی منفی سوچ جھلکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا دوسری جنگِ عظیم کے بعد، امریکہ نے بھی سوویت یونین کے ساتھ مل کر ان سلطنتوں کو ختم کرنے میں کردار ادا کیا، اور بہت حد تک نوآبادیات کو آزادی دلوانے کے لیے کام کیا۔

شئیر کریں: ۔