اسٹاروبلسک کالج پر یوکرینی حملے میں اموات کی تعداد 16 ہو گئی

Emergency Ministry official Emergency Ministry official

ماسکو (صداۓ روس)

روس کی ایمرجنسی وزارت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ لہانسک عوامی جمہوریہ کے شہر اسٹاروبلسک میں یوکرینی حملے کے ملبے سے چار بچوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد اموات کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ “ملبے سے مزید چار لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔” اس حملے میں 42 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اب بھی پانچ افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
یوکرینی فوج نے 22 مئی کی صبح لہانسک Pedagogical University کے ووکیشنل کالج کی عمارت اور طلباء ہاسٹل پر ڈرون حملہ کیا تھا۔ حملے کے وقت عمارت کے اندر 14 سے 18 سال کی عمر کے 86 طلباء موجود تھے۔