دنیا بھر میں چینی لڑاکا طیاروں کی مانگ میں اضافہ

J-15 J-15

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں پاک فضائیہ کی جانب سے چینی ساختہ طیاروں کے ذریعے فرانسیسی رافیل سمیت متعدد بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے کے بعد چینی لڑاکا طیاروں کی عالمی سطح پر مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق چینی طیارہ ساز کمپنی اے وی آئی سی چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں فروخت تقریباً دگنی ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کمپنی کی آمدنی 16 فیصد اضافے کے ساتھ 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ اس کا منافع 6.5 فیصد بڑھ کر کمپنی کی تاریخ کا بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کے سنگل انجن ملٹی رول لڑاکا طیارے J-10 گزشتہ سال مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے استعمال میں آئے۔ اس جنگ میں پاکستانی فضائیہ نے چینی ساختہ J-10 طیاروں کے ذریعے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں سمیت متعدد بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرایا۔
ماہرین کے مطابق یہ تنازع ان اہم مواقع میں سے ایک تھا جس میں جدید چینی ہتھیاروں کا حقیقی جنگی حالات میں تجربہ کیا گیا۔ بھارت نے بھی جنگ کے دوران اپنے طیاروں کے نقصان کا اعتراف کیا تھا، تاہم اس نے تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔