ہومانٹرنیشنلانڈونیشیا میں زلزلے نے قہر ڈھا دیا، درجنوں ہلاک

انڈونیشیا میں زلزلے نے قہر ڈھا دیا، درجنوں ہلاک

انڈونیشیا میں زلزلے نے قہر ڈھا دیا، درجنوں ہلاک

بالی (انٹرنیشنل ڈیسک)
انڈونیشیا میں زلزلے سے 50 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے بری طرح متاثر ہونے والے ایک قصبے میں موجود ایک مقامی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ زلزلہ انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں پیر کے روز آیا۔ جاوا کے گورنر کا کہنا ہے کہ ’اعدادوشمار کے مطابق اب تک زلزلے سے 56 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘

گورنر رضوان کامل نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ’زلزلے سے بے شمار عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں اور ابھی تک بے شمار افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔‘ ’ہمیں خدشہ ہے کہ وقت کے ساتھ زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔‘
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے گورنر کے حوالے سے بتایا کہ ’زلزلے کا مرکز دارالحکومت کے جنوب مشرق میں 75 کلومیٹر دور سیانجور کا قصبہ تھا۔ انڈونیشیا بحرالکاہل کے گرد اس علاقے میں واقع ہے جو آتش فشاں اور زلزلوں کے حوالے سے بہت خطرناک سمجھا جاتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل