ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
مانچسٹر سٹی کے نارویجن اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ اپنے شاندار گولز کے علاوہ ایک اور وجہ سے خبروں میں ہیں، اور وہ ہے ان کا نیا ہیئر اسٹائل۔ نئے سیزن کے افتتاحی میچ سے قبل ہالینڈ کی نئی شکل سامنے آئی، جس میں وہ اپنے پرانے انداز سے بالکل مختلف اور منفرد لک میں نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئیں، جہاں مداحوں نے ان کے اس روپ کو ’وائکنگ موڈ‘ قرار دیا۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ نیا انداز حریف ٹیموں کے لیے ایک پیغام ہے۔ ہالینڈ کا یہ نیا ہیئر اسٹائل نئے سیزن میں ان کی جارحانہ فارم اور ٹیم کی مہم کے لیے مداحوں میں مزید جوش و خروش پیدا کر رہا ہے۔