اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

یوکرین میں قیام امن کی کوششوں پر یورپی یونین اور امریکہ میں اختلاف ہے، روس

Russian First Deputy Permanent Representative to the United Nations Dmitry Polyansky

یوکرین میں قیام امن کی کوششوں پر یورپی یونین اور امریکہ میں اختلاف ہے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب دمیتری پولیانسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین تنازع پر امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کے درمیان گہرا اختلاف پیدا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین کی پالیسیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کی کوششوں سے متصادم ہیں۔ پولیانسکی کے مطابق: “یوکرین دراصل ایک نجی ملٹری کمپنی کی طرح مغربی جیوپولیٹیکل مفادات کے لیے لڑ رہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مذاکراتی حل کی پالیسی نے مغربی کیمپ میں گہری دراڑ پیدا کر دی ہے، جبکہ یورپی ممالک خصوصاً برطانیہ اور یورپی یونین اب بھی پرانے مؤقف پر قائم ہیں۔

پولیانسکی نے کہا کہ: یورپی حکام “مایوس اور پریشان” ہیں، لیکن وہ اب بھی خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ حالات ان کے حق میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اکثر بیرونی طاقتوں کے اشارے پر چلتے ہیں، اور فوجی صورتحال اب روس کے حق میں ہے۔ ان کے مطابق یوکرین جانتا ہے کہ اس کے پاس کوئی مؤثر کارڈ نہیں بچے۔ اب وہ صرف یہی کوشش کر سکتا ہے کہ کسی بڑی طاقت کو براہ راست روس کے خلاف لڑائی میں شامل کرے یا امریکہ کو روس پر دباؤ ڈالنے پر مجبور کرے۔” یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب روس اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کی ابتدائی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں، جبکہ یورپ اب بھی روس کے خلاف سخت مؤقف اپنائے ہوئے ہے۔ یہ اختلافات مستقبل میں یوکرین بحران کے حل کی سمت میں کسی بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

Share it :
Translate »