اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

یورپی جارحیت ہی تمام عالمی سانحات کی جڑ ہے، روسی وزیر خارجہ

Sergey Lavrov

یورپی جارحیت ہی تمام عالمی سانحات کی جڑ ہے، روسی وزیر خارجہ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ دنیا میں ماضی اور حال کے تمام بڑے تنازعات کی بنیاد یورپی ممالک کی جارحانہ پالیسیوں پر رہی ہے۔ ان کے مطابق، مغربی یورپ ایک بار پھر روس کے خلاف ہتھیار اٹھا چکا ہے، اور یہ رویہ عالمی امن کے لیے خطرہ بن رہا ہے. لاوروف نے کہا ہم دیکھ رہے ہیں کہ یورپ ایک بار پھر روس کے خلاف ہتھیار اٹھا رہا ہے، درحقیقت تمام عالمی سانحات، نپولین کی جنگیں، پہلی اور دوسری جنگ عظیم — یورپی جارحیت سے شروع ہوئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران زیادہ تر یورپی ممالک نے نازی جرمنی کا ساتھ دیا، یہاں تک کہ فرانس جیسا ملک بھی باقاعدہ طور پر ہٹلر کی افواج کے ساتھ لڑا۔

لاوروف نے موجودہ تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا برطانیہ اور فرانس روس کو میدان جنگ میں شکست دینے کے لیے “بے تاب” ہیں۔ دونوں ممالک نے یوکرین کو اربوں ڈالرز کی فوجی امداد فراہم کی ہے۔ مغربی ممالک یوکرین میں بظاہر امن فوج کے نام پر فوج بھیجنے پر غور کر رہے ہیں.
روسی وزیر خارجہ نے مغرب پر الزام لگایا کہ انہوں نے یوکرین میں ایک روس دشمن اور نازی سوچ رکھنے والی حکومت مسلط کی ہے تاکہ روس کو شکست دی جا سکے۔ لاوروف کے ان بیانات سے روس اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ یہ بیانیہ روسی موقف کو تقویت دیتا ہے کہ وہ مغرب کی “جارحانہ حکمت عملی” کا شکار ہے، اور اسی وجہ سے یوکرین جنگ کو بھی ایک دفاعی اقدام کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

Share it :
Translate »