ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا آغاز، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

Hot in Pakistan Hot in Pakistan

اسلام آباد (صداۓ روس)

محکمہ موسمیات نے آج سے 31 مئی تک ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہن جو دڑو، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سبی، تربت، ڈیرہ غازی خان اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے علاقوں میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
اتوار کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 49 ڈگری، شہید بینظیر آباد اور موہن جو دڑو میں 48 ڈگری، جیکب آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ سکھر اور نوکنڈی میں 46 ڈگری، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں 43 ڈگری، لاہور میں 39 ڈگری، اسلام آباد اور پشاور میں 37 ڈگری، کراچی اور مظفرآباد میں 35 ڈگری، کوئٹہ میں 33 ڈگری جبکہ گلگت میں 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔