روس کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کا مطلب، تیسری عالمی جنگ ہے، یوکرینی صدر

روس کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کا مطلب، تیسری عالمی جنگ ہے، یوکرینی صدر روس کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کا مطلب، تیسری عالمی جنگ ہے، یوکرینی صدر

روس کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کا مطلب، تیسری عالمی جنگ ہے، یوکرینی صدر

کیف(صداۓ روس)
یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کا مطلب، تیسری عالمی جنگ ہے. یوکرین کے صدر نے دعوی کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے مابین بات چیت میں ناکامی کا مطلب، تیسری عالمی جنگ ہے۔ ماسکو کی جانب سے ماریوپول کو ہتھیار ڈالنے کی وارننگ کے درمیان یوکرین نے روس کے سامنے جھکنے سے انکار کیا ہے اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک بار پھر دنیا کو یاد دلایا کہ اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو یہ ایک عالمی تباہی ہوگی۔ صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ روس کی جانب سے حملے کے خاتمے کے لیے بات چیت میں ناکامی کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا۔

سی این این سے بات چیت کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مذاکرات ہی لڑائی کو ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہمیں بات چیت کے امکان کے لیے ہر ممکن فارمیٹ اور موقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ یوکرین نے ماریوپول شہر چھوڑنے کے روسی مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔