ہومانٹرنیشنلجوہری جنگ کا خوف، فن لینڈ میں میڈکل اسٹوروں پر لوگوں کی...

جوہری جنگ کا خوف، فن لینڈ میں میڈکل اسٹوروں پر لوگوں کی بھیڑ

جوہری جنگ کا خوف، فن لینڈ میں میڈکل اسٹوروں پر لوگوں کی بھیڑ

ہیلسنکی (انٹرنیشنل ڈیسک)
فن لینڈ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ لوگوں کا میڈیکل اسٹوروں پر آیوڈین کی گولیاں خریدنے کا ہجوم لگا ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ کی بنا پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بڑھتی ہوئی تشویش کے بعد فنلینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے ایٹمی تابکاری سے بچنے اور ہنگامی طور پر آیوڈین کا استعمال کئے جانے سے متعلق لوگوں کو ہدایت دیئے جانے کے بعد اس ملک کے لوگوں کا میڈیکل اسٹوروں پر آیوڈین کی گولیاں خریدنے کا رش لگ گیا۔

اس سے قبل فن لینڈ کی وزارت صحت و سماجی امور نے خبردار کیا تھا کہ جوہری المیہ رونما ہونے کی صورت میں ریڈیو اکٹیو مواد فضا میں پھیل سکتا ہے جو گلے میں جا کر تھائی رائڈ کے غدے میں جمع ہو جاتا ہے۔ اس انتباہ کے بعد لوگوں نے آیوڈین کی گولیاں خریدنے کے لئے فارمیسیوں میں بھیڑ لگالی یہاں تک کہ گولیاں ختم ہونے پر میڈیکل اسٹوروں سے اعلان کیا گیا کہ آیوڈین کی گولیاں ختم ہو چکی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل